ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تین دھماکوں سے دہل اٹھا کابل: کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ

تین دھماکوں سے دہل اٹھا کابل: کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ

Thu, 10 May 2018 12:39:05    S.O. News Service

کابل،09؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افغانستان کے کابل میں تین دھماکوں کی خبر ہے۔مقامی ایجنسی’ٹولو نیوز’کے مطابق راجدھانی کے پی ڈی 13 اور پی ڈی 10 علاقے میں دھمکاے ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورس نے اس علاقے کو گھیراؤ کیا ہوا ہے۔پہلا دھماکہ کابل کے پی ڈی 13 میں واقع دشت بارچی میں ہوا۔اس کے بعد یہاں فائرنگ بھی ہوئی۔پی ڈی 13 پولیس ہیڈ کوارٹر جائے حادثہ سے کچھ ہی دوری پر ہے۔

اس کے آدھے گھنٹے کے بعد دوسرا دھماکہ  پی ڈی 10 میں ہوا۔فی الحال پولیس نے پہلے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

 واضح ہو کہ فریاب صوبہ کے بل چراغ منگل کو طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کر دیا تھا۔کئی گھنٹوں تک چلی لڑائی کے بعد دہشت گردوں نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔آس پاس کے کچھ دیگر علاقوں کو طالبان کے قبضے میں جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Share: